Sunday, May 28, 2023

ترکوں نے مجھے نیا صدارتی مینڈیٹ دے دیا: صدر رجب طیب اردوغان

Urdu News اتوار ، 28 مئی ، 2023 | Sunday , May 28, 2023 You are here ہوم پیچمشرق وسطیٰ ترکوں نے مجھے نیا صدارتی مینڈیٹ دے دیا: صدر رجب طیب اردوغان ترکوں نے مجھے نیا صدارتی مینڈیٹ دے دیا: صدر رجب طیب اردوغان اتوار 28 مئی 2023 16:31 ترک صدر رجب طیب اردوغان نے صدارتی انتخابات کے دوسرے راؤننڈ میں اپنی فتح کا اعلان کر دیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پولنگ کے بعد استنبول میں اپنے گھر کے باہر حامیوں سے خطاب میں صدر اردوغان کا کہنا تھا ’میں ترکوں کا ملک پر ایک بار پھر پانچ سال کے لیے حکومت کرنے کی ذمہ داری دینے پر شکر گزار ہوں۔‘ صدر اردوغان نے کہا کہ ’آج کے صدرارتی انتخابات کے دوسرے راؤنڈ کا فاتح صرف ترکیہ ہے۔‘ خیال رہے سرکاری نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم گنتی کے گئے بیلٹ باکسز کے ڈیٹا کے مطابق صدر اردوغان نے 52 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق تازہ ترین نتائج کے مطابق صدر اردغان اپنی دو دہائیوں سے جاری مسلسل حکمرانی کو 2028 تک توسیع دینے کے قریب ہیں۔ بل ازیں اے ایف پی نے اپنی رپورٹ میں ترک صدر رجب طیب اردوغان کے جیتنے کے قوی امکانات ظاہر کیا تھا۔ مزید پڑھیں ترک فورسز نے شام میں داعش کے سربراہ کو ہلاک کر دیا:اردوغان ترکیہ میں انتخابات: کیا اردوغان کا 21 سالہ دور حکمرانی خطرے میں ہے؟ ترکیہ میں انتخابات، ابتدائی نتائج میں صدر اردوغان کو برتری نیٹو کے رکن ممالک میں سے سب سے طویل عرصے سے اقتدار میں رہنے والے رجب طیب اردوغان نے 14 مئی کو اپنے تمام مخالفین کے اندازوں کو غلط ثابت کرتے ہوئے اپنے مخالف سیکولر امیدوار کمال قلیچ داراوغلو پر برتری حاصل کر لی تھی۔ قلیچ داراوغلو ایک مشترکہ سیاسی اتحاد کے امیدوار ہیں جس میں ترک صدر کے ناراض سابق اتحادیوں سمیت سیکولر قوم پرست اور دائیں بازو کے مذہبی قدامت پسند بھی شامل ہیں۔ اپوزیشن کے حامیوں کے خیال میں یہ ترکیہ کو ایک ایسی ریاست میں بدلنے سے روکنے کا آخری موقع تھا جس میں طاقت کا منبع صرف ایک شخص ہو۔ اردوغان کو ان کے طرز سیاست کی وجہ سے ان کے مخالفین عثمانی سلطانوں سے تشبیہ دیتے ہیں۔ صدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالنے کے بعد کمال قلیچ داراوغلو نے کہا تھا کہ ’میں اپنے تمام شہریوں کو اپنا حق رائے دہی استعمال کی دعوت دیتا ہوں تاکہ اس آمرانہ حکومت سے نجات حاصل کرتے ہوئے ملک میں حقیقی آزادی اور جمہوریت آ سکے۔‘ رجب طیب اردوغان نے استنبول کے ایک قدامت پسند ڈسٹرکٹ میں اپنی اہلیہ امینہ کے ساتھ ووٹ ڈالا۔ (فائل فوٹو: روئٹرز) رجب طیب اردوغان کو پہلے مرحلے میں برتری ایک ایسے وقت میں حاصل ہوئی تھی جب ترکیہ کی معیشت کی حالت کافی پتلی ہے اور تقریباً تمام رائے عامہ کے پولز نے ان کی شکست کی پیشن گوئی کی تھی۔ اتوار کو 69 سالہ ترک صدر استنبول کے ایک قدامت پسند ڈسٹرکٹ میں اپنی اہلیہ امینہ کے ساتھ ووٹ ڈالتے ہوئے تھکے ہوئے لگ رہے تھے لیکن وہ پرسکون نظر آئے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’میں اپنے شہریوں سے کہوں گا کہ باہر نکلیں اور بغیر کسی پریشانی کے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔‘. امیر بلگن نے ترک رہنما کی پکار پر لبیک کہا۔ اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے 24 سالہ نوجوان جن کا تعلق استنبول کے متوسط طبقے کے علاقے سے ہے، کہا کہ ’میں اردوغان کو ووٹ دینے جا رہا ہوں۔ ان کے جیسا اور کوئی نہیں ہے۔‘ کمال قلیچ داراوغلو پہلے مرحلے کے بعد ایک بدلے ہوئے آدمی بن کر ابھرے۔ سابق سرکاری ملازم کے سماجی اتحاد اور جمہوریت کے پرانے پیغام اور تارکین وطن کو فوری طور پر ملک بدر کرنے اور دہشت گردی سے لڑنے کی ضرورت کی تقریروں کو کافی پسند کیا گیا۔ انہوں نے دائیں بازو کی طرف جاتے ہوئے قوم پرستوں کو نشانہ بنایا جو پارلیمانی انتخابات میں بڑے فاتح بن کر ابھرے ہیں۔ 74 سالہ کمال قلیچ داراوغلو نے ہمیشہ سی ایچ پی پارٹی بنانے والے فوجی کمانڈر مصطفیٰ کمال اتاترک کے پختہ قوم پرست اصولوں کی پاسداری کی۔ کمال قلیچ داراوغلو پہلے مرحلے کے بعد ایک بدلے ہوئے آدمی بن کر ابھرے ہیں۔ (فوٹو: روئٹرز) لیکن اس نے ان کی سماجی طور پر لبرل اقدار، جس پر نوجوان ووٹرز اور بڑے شہروں کے رہنے والے عمل پیرا ہیں، کو فروغ دینے میں ثانوی کردار ادا کیا۔ کرد نواز پارٹی کے ساتھ ان کے غیر رسمی اتحاد کی وجہ سے انہیں اردوغان کی جانب سے ’دہشت گردوں‘ کے ساتھ کام کرنے کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔ حکومت کرد پارٹی کو کالعدم عسکریت پسندوں کے سیاسی ونگ کے طور پر پیش کرتی ہے۔ اور قلیچ داراوغلو کے ترکیہ کی دائیں بازو کی جماعت سے اتحاد کی وجہ سے دو ہفتے قبل پہلے مرحلے میں تیسرے نمبر پر آنے والے قوم پرست رہنما نے اردوغان کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ ترکیہ صدارتی انتخاب ترک صدر رجب طیب اردوغان کمال قلیچ داراوغلو نیٹو ووٹ اردو نیوز شیئر: واپس اوپر جائیں تازہ ترین خبریں عمان کے سلطان ہیثم بن طارق دورہ ایران پر تہران پہنچ گئے عراق کو یورپ اور مشرق وسطیٰ سے ملانے والے راہداری منصوبے کا اعلان ’جنگ بندی میں توسیع کریں‘، سعودی عرب اور امریکہ کا سوڈانی جرنیلوں سے مطالبہ مصر: سقارہ قریہ سے ملنے والے مزید مقبروں کی نقاب کشائی ترکیہ میں صدارتی انتخاب، دوسرے راؤنڈ میں سخت مقابلہ متوقع ویڈیو Play 28-05-2023 جدہ میں الکلاسیکو کپ والی بال ٹورنامنٹ ’ٹریننگ میٹ‘ کی ٹیم کے نام Play 28-05-2023 بحرین میں امجد اسلام امجد کی یاد میں عالمی مشاعرہ Play 28-05-2023 ’قیمر‘ شامی ناشتے کا لازمی جُز لیکن کسانوں کو خشک سالی کا سامنا متعلقہ خبریں 13 مئی ، 2023 ترکیہ میں انتخابات: کیا اردوغان کا 21 سالہ دور حکمرانی خطرے میں ہے؟ 27 مئی ، 2023 ترکیہ میں صدارتی انتخاب، دوسرے راؤنڈ میں سخت مقابلہ متوقع صفحہ اول پاکستان مشرقِ وسطیٰ دنیا #ٹرینڈ شوبِز کھیل ملٹی میڈیا
لائف سٹائل پرائیوسی پالیسی استعمال کی شرائط جملہ حقوق بحق سعودی ریسرچ اینڈ پبلشنگ کمپنی

No comments:

Post a Comment

world stoks news

Skip to main content TRENDING: EURUSD | GBPUSD | XAUUSD | AUDUSD | USDCAD Sponsored by MENU Show navigationFXStreet EUR/USD Price Analysi...