Tuesday, May 23, 2023
story of nution
منوج، پنڈت اور آئن سٹائن!!
پنڈت منوج کو بتا رہا تھا کہ کیسے بھگوت گیتا نے آج سے ہزاروں سال پہلے آئن سٹائن کا نظریۂ ارتقاء ثابت کیا جب ارجن کو مِتلا اوپر آسمانوں میں تیز رفتار بگھی پر بٹھا کر اندرا لوکا یعنی ہندوؤں کے نرگ میں لے گیا۔ یہ سُنتے ہی منوج کا ہندو دھرم پر یقین اور بڑھ گیا۔
ایسے ہی پنڈت نے اسے بتایا کہ جب رویتا کا باپ اوپر آسمانوں میں براہما کے پاس گیا کہ رویتا دراز قد تھی اور اسکے لیے اُسکے مطابق دولہا نہیں مل رہا تھا تو براہما ہنسا کہ یہاں آ کر تمہارا ایک ہزار سال گزر گیا کیونکہ یہاں وقت زمین سے مختلف بہتا ہے۔ تو جب رویتا کا باپ واپس زمین پر گیا تو وہاں لوگ اور چھوٹے ہو چکے تھے۔ پنڈت نے کہا کہ "وقت کا مختلف رفتار سے مخلتف جگہوں پر گزران آئن سٹائن کا نظریہ تھا" مگر گیتا نے یہ آج سے ہزاروں سال پہلے بتا دیا۔
یہ دونوں قصے سُن کر منوج کی آنکھوں میں آنسوں آگئے اور اُس دن کے بعد سے وہ ہندو دھرم کو دُنیا کا واحد سچ مانتا ہے اور کوئی بھی ہندو دھرم کے خلاف بولے اُسے منہ بھر کے گالیاں دیتا ہے۔
#ڈاکٹر_حفیظ_الحسن
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
world stoks news
Skip to main content TRENDING: EURUSD | GBPUSD | XAUUSD | AUDUSD | USDCAD Sponsored by MENU Show navigationFXStreet EUR/USD Price Analysi...
-
Win Your Wishlist ❤️ 🤑 Enter to win a Tripadvisor company Dubai Overview What's Included Meeting And Pickup What To Expect Additional I...

No comments:
Post a Comment