Wednesday, May 24, 2023
urike asid ka homyoupathic ilaj
یورک ایسڈ اور اسکا علاج
یورک ایسڈ ایک تیزابی مادہ ہے جو ہر انسان کے اندر پایا جاتا ہے۔ اس کا اصل کام انسانی جسم میں گرمی کو پیدا کرنا ہے۔
خوراکی لحاظ سے غذائیں جو جسم میں پیورین پیدا کرتی ہیں جس سے کہ یورک ایسڈ جسم میں بنتا ہے۔ جیسے کھٹی، گوشت والی اور گہری سبز سبزیاں۔ اس کے علاوہ کینسر اور جنسی اور پٹوں کی طاقت کی ادویات، گردوں میں سوزش یا /اور پتھری، بھی جسم میں یورک ایسڈ کی مقدار بڑھانے کا سبب بنتی ہیں۔
یورک ایسڈ پانی میں حل پذیر ہے۔ لیکن کسی بھی وجہ سے اس کی مقدار جسم میں بڑھ جائے تو جسم میں دردیں، جوڑوں خاص طور پر پاؤں، گٹھنوں، ایڑھیوں، ہاتھ اور انگلیوں کے جوڑوں، اور کہنی میں سوجن، جلن اور گرمی بڑھ جاتی ہے۔
یورک ایسڈ کے بڑھنے کی وجہ میں کھٹی اور گوشت کی خوراک زیادہ استعمال، ورزش نہ کرنا، محنت سے دل چرانا، گردوں کی کمزوری، کینسر یا کیسر کا علاج، طاقت کی ادویات کا استعمال وغیرہ شامل ہیں۔ ان سے اختیاط لازم ہے۔
اس تکلیف میں گرمی ہو یا سردی زیادہ پانی پینے کا احتمام کیا جاتا ہے۔ کیونکہ یورک ایسڈ پانی میں حل ہو کر نکل جاتا ہے۔
اس کی زیادہ تر دوایاں پیشاب آور اثر رکھتی ہیں۔ جن کے ساتھ پانی زیادہ پینے کی تاکید کی جاتی ہے۔ تا کہ جسم
میں پانی کی کمی نہ ہو۔
علاج:
صبح ہلکے گرم پانی میں ایک چمچ شہد اور ایک چمچ دیسی ایپل سیڈر سرکہ ڈال کر پینے سے یورک ایسڈ، کولیسٹرول، ہائی بلڈ پریشر، چھینکیں سب میں اللہ کے حکم سے شفا ہوتی ہے۔
علاج:چھوٹی سبزالائچی 6عدد، تازہ پودینہ کے پتے 16 ، ادرک کٹا ہوا1 تولہ، سونف 1چھوٹا چمچ
ترکیب تیاری: 8 کپ پانی میں ڈال کر اتنا اُبالیں کہ 6 کپ رہ جائے ‘ صبح، دوپہر،شام کھانے کے بعد ایک کپ پی لیں۔ یہ دو دن کی خوراک ہے اس جوشاندے کا استعمال 2 سے 3 ماہ تک کریں۔ اللہ کے فضل سے 1 ماہ میں ہی بہتری ہو گی۔
پرہیز: گوشت ہر قسم‘ پالک۔اچار۔گرم مصالحے۔ٹماٹو۔انڈے۔اور چنے کی دال ۔ان تمام چیزوں کا سختی سے پرہیز کریں کیونکہ پرہیز علاج سے بہتر ہے.
*ﷲ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو*
دعاؤں کا طلبگار
حکیم عبدالباسط
فاضل طب و جراحت(نیشنل کونسل فار طب اسلام آباد)
پی ایچ ڈی منیجمنٹ سائنسز (سکالر)
واٹس ایپ یا کال۔۔۔ 03005881093
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
world stoks news
Skip to main content TRENDING: EURUSD | GBPUSD | XAUUSD | AUDUSD | USDCAD Sponsored by MENU Show navigationFXStreet EUR/USD Price Analysi...
-
Win Your Wishlist ❤️ 🤑 Enter to win a Tripadvisor company Dubai Overview What's Included Meeting And Pickup What To Expect Additional I...

No comments:
Post a Comment